نئی دہلی،9؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے 3600 کروڑ روپے کے آگسٹا ویسٹ لینڈ منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار راجیو سکسینہ کی ای ڈیحراست جمعہ کو چار دن کے لئے بڑھا دی۔ای ڈی نے یہ کہتے ہوئے سکسینہ کی حراست بڑھانے کی اپیل کی کہ تحقیقات ایک اہم موڑ پر ہے۔عدالت نے اس سے پہلے بھی سکسینہ کی حراست چار دن کے لئے تب بڑھا دی جب ڈائریکٹوریٹ نے اس سے کہا کہ اسے اسی معاملے میں گرفتار دہلی میں واقع وکیل گوتم کھیتان کے ساتھ سکسینہ کا آمنا سامنا کرانا ہے۔ کھیتان اس معاملے میں شریک ملزم ہے۔ای ڈی کا الزام ہے کہ سکسینہ نے کھیتان کے ساتھ ساز باز کرکے آگسٹا ویسٹ لینڈ کے حق میں 12 وی وی آئی پی ہیلی کاپٹروں کے معاہدہ کو متاثر کرنے کے لئے مختلف سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور فضائیہ حکام کو ادا کرنے کا مقصد جرائم کے تحت غیر قانونی دولت کے صاف کرنے کے لئے عالمی کارپوریٹ فریم ورک فراہم کیا۔ای ڈی نے جو چارج شیٹ داخل کیا ہے اس میں سکسینہ بھی موردالزام کئے گئے لوگوں میں شامل ہیں۔